تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ق لیگ کے مونس الٰہی کو وفاقی وزیر کا قلمدان سونپ دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کردی گئی، ق لیگ کے مونس الٰہی کو وفاقی وزیر کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ کے ق کے مونس الٰہی کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مقرر کردیا گیا، اس سے قبل وزیر آبی وسائل کا قلمدان فیصل واوڈا کے پاس تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سینیٹ الیکشن کے لیے وزارت سے استعفیٰ دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں افواج پاکستان کے لئے 15 فیصد اسپشل الاؤنس کی بھی منظوری دی گئی، حلیم عادل شیخ کی درخواست پر سندھ حکومت کی جانب سے بنائے گئے کیسز کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔

مزید برآں کابینہ کو اہم شخصیات کی سیکیورٹی اور ان کے زیر استعمال پروٹوکول کی رپورٹ پیش کی گئی، وزیرِ اعظم نے آئندہ کابینہ اجلاس میں سکیورٹی اور پروٹوکول کو ریشنلائز کرنے کے حوالے سے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی کابینہ کو نوشہرہ میں ریلوے کی اراضی پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ نوشہرہ ریلوے اراضی کا نیشنل ایسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ذریعے بہتر انتظام یقینی بنایا جائے، کابینہ کو اسلام آباد کے سیکٹر ای ایٹ اور ای نائن میں تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا یکساں اطلاق یقینی بنایا جائے، گرین ایریاز پر تجاوزات کے حوالے سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔