تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سمندری بگلا منہ کا نوالہ چھین کر لے گیا، ویڈیو دیکھیں

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دم بخود رہ جاتے ہیں۔

ہمارے ارد گرد روزانہ ایسے دلچسپ واقعات  پیش آتے ہیں، جن کی حیران کن یا دل دہلا دینے والی ویڈیوز دیکھ کر لوگ سر پکڑ لیتے ہیں، اسی طرح کی ایک مختصر ویڈیو انٹرنیٹ پر  وائرل ہورہی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی 14 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک سمندری بگلے کی کارروائی دکھائی گئی ہے، جس نے اپنی بھوک مٹانے کے لیے ایسی بہادری دکھائی کہ نوجوان نے خوف زدہ ہو کر دوڑ لگا دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان اپنے منہ میں نوالہ  رکھنے ہی والا تھا کہ سمندری بگلا اڑتا ہوا آیا اور وہ نوالہ چھین کر اڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ایلن میگ کل نامی صارف نے سب سے پہلے ٹک ٹاک پر شیئر کی، بعد ازاں اسے دیگر پلیٹ فارم پر مختلف لوگوں نے شیئر کیں۔

Comments

- Advertisement -