جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

جنید خان نے اسد عمر سے کیا سوال پوچھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے ویکسین سے متعلق سربراہ این سی او سی اسد عمر سے سوال پوچھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں انسداد کورونا ویکسین کی عدم فراہمی پر ٹیسٹ کرکٹر جنید خان نے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر سے سوال کیا۔

جنید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’اسد عمر کہتے ہیں خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیاحوں کے لیے کورونا ویکسین لازمی ہے، لیکن شاید شہرام ترکئی، اسد قیصر اور اسد عمر اس بات سے لاعلم ہیں کہ جس ویکسین کو وہ لازمی قرار دے رہے ہیں وہ دستیاب ہی نہیں ہے۔

فاسٹ بولر نے لکھا کہ ’صوابی مردان اور بونیر میں چھ یا سات ہفتوں پہلے ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے والے افراد اب تک دوسری خوراک کے منتظر ہیں۔

جنید خان کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے این سی او سی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسین کی دس لاکھ سے زائد خوراکیں دستیاب ہیں، بونیر، صوابی اور مدان تینوں اضلاع میں کم از کم 30 ہزار خوراکوں کا ذخیرہ موجود ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر نے ایک اور پیغام وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تنقید سیاسی مقصد کے تحت نہیں، ان اضلاع کے اسپتالوں میں اگرویکسین موجود ہے تو دکھا دیجئے، رابطہ کرنے کے لیے کوئی نمبر ان باکس میں بھیج دیں، اگر این سی او سی کی بات درست ہوئی تو وہ معافی بھی مانگ لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں