پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اونچائی سے نہ گھبرائیں، گھر بیٹھے بلندی کا خوف دور کریں

اشتہار

حیرت انگیز

بلندی کا خوف ایک ایسی کیفیت ہے جس میں متاثرہ افراد کو اونچی جگہ پر کھڑے ہونے سے ڈر لگتا ہے اور یہ ڈر اتنا شدید ہوجاتا ہے کہ اسے سوتے میں بھی ایسے ہی خواب دکھائی دیتے ہیں کہ وہ کسی بلند مقام پر کھڑا ہے اور وہاں سے گرنے کا خوف اسے بے چین کررہا ہے۔

تاہم اب بلندی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یونیورسٹی آف ہیسل کے سائنس دانوں نے ایک ورچوئل رئیلٹی ایپ تیار کی ہے جو بطور خاص اسمارٹ فون کے لیے ہے، یہ ایپ گھر بیٹھیں مختلف مشقوں سے بلندی کا خوف دور کرتی ہے۔

جن افراد نے دو ہفتوں کے دوران ایپ پر چار گھنٹے کی تربیت مکمل کی دیگر کے مقابلے میں وہ اونچائی سے کم ڈرنے لگے، اس ایپ کا اہم پہلو یہ ہے کہ اس سے گھر بیٹھے تربیت حاصل کرکے بلندی کا خوف کم کیا جاسکتا ہے۔

بیسل یونیورسٹی کے کئی ماہرین کی مدد سے ’ایزی ہائٹس‘ نامی ایپ بنائی ہے جو 360 کے دائرے میں مختلف بلندیوں کی تصاویر دکھاتی ہے، ڈرون سے جمع کردہ ان تصاویر کو ہیلمٹ ڈسپلے کی مدد سے دیکھا جاسکتا ہے جسے ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ بھی کہاجاتا ہے۔

پہلے مجازی طور پر مریض کو ایک میٹر پر کھڑا کیا جاتا ہے اور اس کے بعد پلیٹ فارم مجازی طور پر اونچا اور مزید اونچا ہوتا جاتا ہے لیکن اس بتدریج بلندی سے بلندی سے گھبرانے والے کا خوف دھیرے دھیرے کم ہوتا جاتا ہے کیونکہ اونچائی یکلخت کی بجائے بتدریج بڑھائی جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں