تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

وزیراعظم عمران خان کا سابق افغان صدر سے اہم رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی کچھ دیر قبل سابق افغان صدر حامد کرزئی سے خصوصی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان افغانستان سےمتعلق خصوصی کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے، جس کی تفصیلات جلدسامنےلائی جائیں گی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’کانفرنس میں حامدکرزئی سمیت اہم افغان قیادت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے،توقع ہے افغانستان کےمسائل کےحل کی نئی امید پیدا ہوگی‘۔

قبل ازیں امریکی جریدے نے ایک خبر شائع کی جس میں بتایا گیا کہ  پاکستان افغان امن مذاکرات کے لیے افغانستان کے رہنماؤں کی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں 17 سے 19 جولائی کے دوران کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں متعدد افغان رہنماؤں نے  شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان امن مذاکرات کے لیے افغان رہنماؤں کی کانفرنس کی میزبانی کریگا‘

افغان صدر کے مندوب عمر داؤدزئی، سابق وزیر خزانہ عمر زاخیل وال ، سابق افغان صدر حامد کرزئی، صلاح الدین ربانی، حاجی محمد محقق، کانفرنس میں گلبدین حکمت یار، احمد ولی مسعود کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی تیزی سے پیش قدمی جاری ہے، افغان طالبان کی پیش قدمی دیکھتے ہوئے پاکستان نے سفارتی سطح پر اقدام اٹھایا ہے کیونکہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی انخلا کے بعد افغان سرزمین پڑوسی ملک کے خلاف استعمال ہونے کا خدشہ ہے، امریکا کا امن عمل میں کردار سست روی کا شکار تھا جس پر پاکستان نے یہ قدم اٹھایا۔

Comments

- Advertisement -