بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کورونا کے ’ڈیلٹا ویرینٹ‘ سے متعلق حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: کورونا بحران کے دوران خطرناک سمجھے جارہے ’ڈیلٹا ویرینٹ‘ سے متعلق ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والے بھارتی ادارے ’انڈین سارس کوو-2 جینو مکس کنسورٹیم یا انساکاگ’ نے کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ اے وائی ون اور اے وائی ٹو کو قدرے کم خطرناک قرار دے دیا۔

انساکاگ نے بتایا کہ اے وائی تھری ڈیلٹا کے نئے سب ویرینٹ کے طور پر شناخت کی گئی ہے، اس حوالے سے مکمل تفصیلات موجود نہیں تاہم ادارہ اس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اے وائی ون اور اے وائی ٹو کے خطرناک ہونے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

انساکاگ کے مطابق جون کے بعد سے ان کی تعداد بھارت میں دستیاب انڈیکس کے مطابق مستقل طور پر ایک فیصد سے بھی کم رہی ہے۔

مہاراشٹر کے رتنا گری اور جلگاؤں، مدھیہ پردیش کے بھوپال اور تامل ناڈو، چنئی میں ڈیلٹا ویرینٹ کے تیزی کے ساتھ پھیلاؤ کی خبریں سامنے نہیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں رواں سال مارچ سے مئی کے درمیان کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ڈیلٹا ویرینٹ تیزی کے ساتھ پھیلا تھا، دنیا بھر میں بھی اسی ویرینٹ کے سبب کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں