اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ میں مسافروں اور ڈرائیور کی ویکسینیشن کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ مسافروں اور ڈرائیور کو سفر کے دوران لاڑکانہ میں ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں 100 سے زائد مسافروں اور ڈرائیور کو دوران سفر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ خیرپور، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے پر متعدد مسافروں کو وارننگ دی گئی ہے۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ سکھر، ٹھٹھہ، میرپورخاص اور شکارپور میں کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ نہ رکھنے پر مسافر گاڑیوں کو 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو سخت فیصلے کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل این سی او سی سربراہ اسدعمر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بھارتی قسم کا وائرس مختلف ممالک میں تباہی مچارہاہے جبکہ پاکستان کے اسپتالوں میں بھی کرونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں