تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عید الاضحیٰ کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ

کراچی: ریلوے میں پہلی بار عید الاضحیٰ کے موقع پر عید اسپیشل ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ عید پر معمول کی ٹرینوں کے ساتھ دو، دو اضافی کوچز کی تجویز زیر غور ہے، ملت ایکسپریس حادثہ محکمہ ریلوے کو بوگیوں کی کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ملت ایکسپریس حادثے کے بعد ایگزامنرز نے بوسیدہ بوگیوں کی کلیئرنس بند کردی، ملت ایکسپریس حادثے میں ایک ٹرین ایگزامنر کو معطل کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے کے پاس موجود 400 سے زائد بوسیدہ بوگیوں کو زبردستی چلایا جارہا تھا۔

دوسری جانب عید پر اسپیشل ٹرینیں نہ چلانے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بس والوں نے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا، عید پر آبائی علاقوں میں جانے والے پردیسی بکنگ آفس پر پریشانی کا شکار ہیں۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے نے بوگیوں کی عدم موجودگی پر عید اسپیشل آپریشن ملتوی کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -