The news is by your side.

Advertisement

کورونا ایس اوپیز: محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری کردیا

کراچی: کورونا ایس او پیز سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی کرنے کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، شادی ہالز میں شرکت کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قربانی کے جانور خریدنے کے لیے منڈی جانے والوں کو ویکسینیشن کارڈ دکھانا ہوگا۔ ریسٹورنٹس اور مسافر بسوں میں داخلہ بھی کورونا ویکسینیشن سے مشروط ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید کے روز تفریحی مقامات کا رخ کرنے والوں کے لیے بھی ویکسینیشن کارڈ درکار ہوگا۔

مزید پڑھیں: عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹرز ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ عیدالاضحی پر ویکسینیشن سینٹرز ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزعیدالاضحی کے پہلے دن بند رہیں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ این سی اوسی نے ویکسینیشن سینٹرزکی عیدچھٹی کی منظوری دے دی ہے ، جس کے تحت ملک بھرکےویکسی نیشن سینٹرز21جولائی کو بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے دن ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزکھل جائیں گے، ویکسینیشن کی حوصلہ افزا شرح کے پیش نظر ایک چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں