تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

روس کی امریکا کو فضائی اڈوں کی پیش کش

ماسکو: روس نے امریکا کو فضائی اڈے دینے کی پیش کش کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جون میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے امریکا کو اڈے دینے کی پیشکش کی۔

روسی اخبار کے مطابق امریکا کو کہا گیا کہ کرغزستان اور تاجکستان میں روسی فضائی اڈے استعمال کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے اڈے دیے جانے کے بعد امریکا کے لیے افغانستان پر نظر رکھنا ممکن ہوسکے گا، روس نے مبینہ طور پر فضائی سرویلنس کا ڈیٹا دینے کی پیشکش بھی کی۔

واضح رہے کہ روس اور امریکا دہائیوں سے ایک دوسرے کے شدید مخالف ہیں اس کے باوجود مبینہ طور پر یہ پیش کش کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا روس امریکا کو اڈے دینے کی پیش کش کرے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ روس امریکا تعلقات کو دیکھ کر لگتا نہیں اڈوں کی پیش کش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے صدر جو بائیڈن اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان جنیوا میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد دونوں صدور نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس ملاقات کو معنی خیز قرار دیا تھا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ‘تناؤ سے بھرپور عرصے میں بھی مشترکہ مقاصد کے حصول میں پیش رفت کر سکتے ہیں۔

دونوں صدور کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ روس اور امریکہ کے تعاون سے آپسی تنازعات اور جوہری جنگ کے خدشے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments

- Advertisement -