ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

فیصل آباد میں بیٹی نے باپ کی زندگی بچالی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بیٹی نے باپ کو جگر عطیہ کرکے ان کی زندگی بچالی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ کے ڈاکٹروں کے جگرٹرانسپلانٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا اور فیصل آباد کے شہری طارق اقبال کی کامیاب سرجری کی۔

پاکستان میں ڈاکٹروں نے پہلی بار مختلف بلڈ گروپس کا کامیاب جگر ٹرانسپلانٹ کیا جس کے بعد جگر کے پیوندکاری کے منتظر ہزاروں مریضوں کی امیدیں روشن ہوگئیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز کے مطابق آپریشن کے لیے بیشتر دوائیں بیرون ملک سے منگوائی گئیں۔

ڈاکٹر عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ مریض کے ڈونر کا بلڈ گروپ دوسرا تھا، مریض کا قوت مدافعت کا نظام ہم اتنا نیچے لے کر آئے کہ وہ کسی بھی بلڈ گروپ کو قبول کرسکے، تین جولائی کو جگر ٹرانسپلانٹ کیا جو کامیاب رہا۔

فیصل آباد کے رہائشی طارق اقبال بیٹی زینب نور کی جانب سے جگر عطیہ کرنے پر خوشی سے نہال ہیں۔

جگر ٹرانسپلانٹ ہونے پر طارق اقبال نے بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’بیٹی صرف دیتی ہے لیتی کچھ نہیں ہے، میری بیٹی میرے تین بیٹوں سے بڑھ کر ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ اکلوتی بیٹی پہلے سے دعا کررہی تھی کہ اللہ مجھے موقع دے تو میں اپنے والد کی خدمت کرسکوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں