کراچی: انسداد وبائی امراض شعبہ ایمرجنسی رسپانس کا عالمی ایوارڈ پاکستان کے نام ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت کو عالمی ڈائریکٹر ایوارڈ سے نوازا گیا، پاکستان کو ایوارڈ ایف ای ایل ٹی پی کانفرنس 2021 میں دیا گیا۔
[bs-quote quote=”اعزاز سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا” style=”default” align=”left” author_name=”پروفیسر عامر اکرام”][/bs-quote]
سربراہ این آئی ایچ پروفیسر عامر اکرام کا کہنا ہے کہ ایوارڈ ایپیڈیمیالوجی ریسرچ میں پاکستانی مہارت کا عالمی اعتراف ہے، دنیا میں 82 فیلڈ ایپیڈیمیالوجی ٹریننگ پروگرامز جاری ہیں۔
پروفیسر عامر اکرام کے مطابق دنیا نے پاکستان کے ایف ای ٹی پی کو مثالی قرار دیا، اعزاز سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا۔
سربراہ این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ صحت کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایف ای ٹی پی وبائی امراض کی بروقت تشخیص کا نظام ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، وبائی امراض سرویلنس کے لیے استعداد بڑھا رہے ہیں۔