بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

امریکی اداکارہ بھی عائزہ خان کی مداح ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کی خوبصورتی کے چرچے امریکا میں بھی ہونے لگے۔

اداکارہ عائزہ خان اپنے سپر ہٹ ڈراموں اور فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور اب ان کی خوبصورتی کی امریکا میں بھی تعریفیں ہونے لگی ہیں۔

انسٹاگرام پر 9.5 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان کچھ عرصہ قبل ایک خاموش طبع اداکارہ تھیں لیکن اب وہ ٹاک شوز میں شرکت سمیت سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سیاہ اور سفید مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ کی اس تصویر کو جہاں ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا ور کمنٹس سیکشن میں ان کی تعریف کی گئی، وہیں ان کی تصویر پر امریکی اداکارہ سمانتھا اسٹیفن نے بھی اداکارہ کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ عائزہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں منفی کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں