بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’ٹاس جیت کر بولنگ کے فیصلے پر کپتان سمیت ٹیم انتظامیہ کو فارغ کردیتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کے فیصلے پر برہم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ اگر میرے پاس اتھارٹی ہوتی تو ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کے فیصلے پر کپتان سمیت ٹیم انتظامیہ کو فارغ کردیتا۔

یوٹیوب ویڈیو میں شعیب اختر نے انگلیںڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں شکست پر قومی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں اس وقت سخت گرمی پڑ رہی ہے ایسے میں پچ پر گیند بریک ہوتا ہے سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیوں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام لڑکے پہلے بھی انگلینڈ کا دورہ کرچکے ہیں ایسی پچ کو دیکھ کر اس طرح کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔

شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ دو سو رنز کا ہدف حاصل کر سکتا ہے مگر پاکستان میں یہ صلاحیت نہیں، انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان یہ سیریز ہاری تو اس کی پوری ذمہ داری ٹیم انتظامیہ پر ہو گی جنہوں نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 45 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی، دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں