پتوکی: پنجاب میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے بعد شوہر کے سامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے بعد شوہر کے سامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
[bs-quote quote=”ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل فون لینے کے ساتھ خاتون کے کانوں سے بالیاں بھی نوچ لیں” style=”default” align=”left”][/bs-quote]
پولیس کے مطابق دو ڈاکوؤں نے عید خریداری سے واپس آنے والے میاں بیوی کو لوٹ لیا اور کھیتوں میں لے جاکر گن پوائنٹ پر شوہر کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل فون لینے کے ساتھ خاتون کے کانوں سے بالیاں بھی نوچ لیں۔
پتوکی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے واقعےکو انتہائی افسوس ناک قرار دیتےہوئے کہا کہ ڈی ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔