بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

محمد رضوان اور فخر زمان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں محمد رضوان اور فخر زمان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف آخری میچ میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

دوسری جانب فخر زمان نے بھی ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اپنے ہزار رنز مکمل کرلیے۔

فخر زمان 20 گیندوں پر 24 رنز بنا کر معین علی کا شکار بنے جبکہ محمد رضوان 48 گیندوں پر 64 رنز پر بیٹںگ کررہے ہیں۔

فخر زمان نے ٹی ٹوینٹی میچز کی 47 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ محمد رضوان نے صرف 31 اننگز میں ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں