تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کورونا کے بعد ایک اور جراثیم دنیا بھر میں پھیلنے کا خدشہ

ڈھاکا: کورونا کے بعد بنگلہ دیشی جراثیم ساری دنیا میں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور بنگلہ دیشی سائنس دانوں نے مشترکہ تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں 5 سال سے کم عمر بچوں میں ایسے جراثیم سامنے آئے ہیں جن پر اینٹی بائیوٹکس کا بھی کوئی اثر نہیں ہوگا۔

تحقیق کے مطابق اگر ان سخت جان جراثیم کو روکا نہ گیا تو یہ ساری دنیا میں پھیل سکتے ہیں۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مختلف اسپتالوں میں نمونیا کے باعث داخل ہونے والے ہزاروں بچوں میں سے 108 بچے خطرناک جراثیم کی پانچ اقسام سے متاثر پائے گئے اور ان اقسام کے خلاف کسی بھی طرح کی کوئی اینٹی بائیوٹک دوا اثر نہیں کر رہی تھی جبکہ ان میں سے 31 بچے دوران تحقیق ہی موت کا شکار ہو گئے۔

اس تحقیق میں نکاسی کی خراب صورتِ حال، آلودہ پانی اور نسخے کے بغیر عام فروخت ہونے والی اینٹی بایوٹکس کو اس مسئلے کا اہم ترین ذمہ دار قرار دیا گیا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان سخت جان اور خطرناک جراثیموں پر قابو نہ پایا گیا اور معاملات اسی طرح چلتے رہے تو آنے والے برسوں میں یہ جراثیم ساری دنیا میں بھی پھیل سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ مسئلہ بنگلہ دیش کے کسی ایک شہر یا چند اسپتالوں کا نہیں بلکہ ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -