تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

آزاد کشمیر انتخابات، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

نیلم: آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا امیدوار تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ہونے والے عام انتخابات میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان سیٹ ایڈجسمنٹ ہوئی ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے ویلی 1 کے حلقے ایل اے 40 سے ایم کیو ایم کے امیدوار عبدالرحمان گاسی تحریک انصاف کے امیدوار سلیم بٹ کے حق میں دستبردار  ہوگئے۔

ایم کیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پی ٹی آئی کے دوستوں اور خصوصا علی امین گنڈاپور سے کئی نشستوں میں مذاکرات کے بعد امیدوار کو دستبردار کرنے اور پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا‘۔

ایم کیو ایم کے مطابق تحریک انصاف کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے میں آزاد کشمیر کے عوام کو صحت ، تعلیم اور بلند معیارِ زندگی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنا شامل ہے، انیس سو اٹھاسی سے لےکر اب تک ایم کیو ایم نے جتنے سیاسی معاہدے کیے اُس میں ملک ، صوبے اور شہر کے مسائل کو ہی ترجیح دی گئی‘۔

ایم کیو ایم نے امید ظاہرکی کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے طے ہونے والے معاہدے پر نہ صرف عمل کرے گی بلکہ مستقبل کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں میں اعتماد میں بھی لے گی۔

رکن رابطہ کمیٹی اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ’ایم کیو ایم پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سیاسی معاہدے کرتے وقت ملک کی مفاد کو مقدم رکھا جائے، تحریک انصاف نے یقین دہانی کرائی کہ  آزاد کشمیر کے بارے میں ہونے والے تمام فیصلوں میں ایم کیو ایم پاکستان کو اعتماد میں لیا جائے گا‘۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ ’بھارت نام نہاد آئینی ترامیم کے ذریعے کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ رہی ہے، ماضی میں ایم کیو ایم پاکستان کشمیر کی حکومت کا حصہ بھی رہی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -