بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شاداب خان کا اولمپک کھلاڑیوں کے لیے فنڈ جمع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے قومی اولمپک کھلاڑیوں کے لیے فنڈ اکٹھے کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’میں آئندہ سال اگلے اولمپکس کی تیاریوں کے لیے پاکستان کے اولمپک کھلاڑیوں کے لیے فنڈ جمع کرنے کا وعدہ کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ طلحہ طالب جیسے کھلاڑیوں کو دیکھتے ہوئے ہم سب کو پاکستان کے ہیروز کی حمایت میں اپنا کردار اد اکرنا چاہیے۔

شاداب خان نے اپیل کی کہ پاکستان کے لیے میرے ساتھ شامل ہوں، انہوں نے ہیش ٹیگ ایس کے اولمپکس فنڈ کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ویٹ لفٹر نے تاریخ رقم کردی۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اتوار کے روز 67 کلوگرام کیٹگری کے لیے مردوں کے مقابلے ہوئے، جس میں پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے طلحہ طالب نے بھی حصہ لیا۔

طلحہ طالب 67 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں کامیابی تو حاصل نہ کرسکے مگر انہوں نے تاریخ رقم کی اور پانچویں نمبر پر رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں