منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں‌ سے نمٹنا ہوگا، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منشیات فروشوں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اے این ایف ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا، جہاں ڈی جی اے این ایف نے اُن کا استقبال کیا۔

حکام نے آرمی چیف کو آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ  انسداد دہشت گردی کیلئے اے این ایف کے کردار کو سراہا۔

- Advertisement -

چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ ’منشیات کامکروہ دھندہ کرنے والے قومی سلامتی کیلئےخطرہ اور  منشیات تیار کرنے والےانسانیت کے دشمن ہیں‘۔

مزید پڑھیں: پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

انہوں نے کہا کہ ’منشیات کا پیسہ دہشت گردی کو تقویت دینےکیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، ہمیں منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا‘۔

قبل ازیں چیف آف آرمی اسٹاف نے جی ایچ کیو میں جنوبی افریقا کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ اور فوجی تعلقات بڑھانے پر غور کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں