تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سندھ میں سخت لاک ڈاؤن، 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں سخت لاک ڈاؤن کے لیے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں بڑے لاک ڈاؤن کے لیے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیے گئے، اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز اور بیڈز تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سخت اور بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے۔

کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے، ناصر حسین شاہ

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورت حال انتہائی خطرناک ہے، کراچی میں کورونا کی شرح 26 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں پردباؤ میں ہرگزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے، شہری خود بھی محفوظ رہیں اوردوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی، متحدہ، جماعت اسلامی کورونا کے معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں، کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے۔

Comments

- Advertisement -