تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سی ویو پر پھنسے جہاز کے ٹوٹنے کا خطرہ

کراچی: مشیر وزارت بحری امور محمود مولوی کا کہنا ہے کہ جہاز مالک کو پتا تھا کہ انجن خراب ہے پھر بھی جہاز کراچی بھیجا، ثابت ہوگیا یہ جہاز درست کنڈیشن میں نہیں تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر وزارت بحری امور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم سخت ہونے کی وجہ سے جہاز کے ٹوٹنے کا بھی خطرہ ہے، جہاز ایک ماہ مسلسل سفر کرکے سنگاپور سے کراچی پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ اونچی لہروں کی وجہ سے آج ائل کم نکالا گیا ہے، کل صبح 5 بجے دوبارہ آپریشن شروع کریں گے، کوشش ہوگی 10 بجے تک آپریشن مکمل کرلیں۔

مشیر بحری امور کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹگز آئیں گے ان کے ذریعے آپریشن شروع کیا جائے گا، پہلا ٹگ اس جہازکو لینے آیا تھا، اسے نکالنے نہیں آیا تھا، جہازانجن خرابی پر مالک نے دبئی سے جہاز ٹوچین کرنے کیلئے ٹگ منگوایا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے تیل نکالنے کا کام شروع

محمود مولوی نے بتایا کہ چاہتے ہیں دن کی روشنی میں آپریشن مکمل کریں، تحقیقات کررہے ہیں، جہاز کیسے آیا، اگر جہاز کے مالک نے رابطہ نہ کیا تو ہمیں جہاز کو قبضے میں لینا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جہاز میں کارگو سامان ہے، جہاز کی قیمت زیادہ ہے اسے نکالنے کی قیمت کم ہے، اگر کوئی حادثہ ہوتا ہے تو آئل سمندر میں نہیں پھیلے گا، اس کی انشورنس ہے یا نہیں اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ڈی جی سیپا کا جائے وقوعہ کا دورہ

دوسری جانب ڈی جی سیپا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، انہیں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، کے پی ٹی کے نمائندوں نے بریفنگ دی۔

ڈی جی سیپا نے بتایا کہ جہاز سے تیل سمندر میں نہیں بہہ رہا، سمندر کی اونچی لہروں کے باعث ایندھن نکالنے کا کام روک دیا گیا ہے، حکومتی کمیٹی پیشہ ورانہ طریقے سے معاملہ دیکھ رہی ہے، ماحولیات سمیت تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -