جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بحرین پاکستانی کمیونٹی کا شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

منامہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترک عقیدے، تاریخ اور عوامی روابط سے عبارت ہیں، بحرینی وزیر اعظم نے بحرین کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود نے بحرین میں پاکستان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس سے آج بدھ کے روز خطاب کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کےساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان اوربحرین کے تعلقات مشترک عقیدے، تاریخ اورعوامی روابط سے عبارت ہیں،پاکستان اوربحرین باہمی مفاد کے متعدد امور پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں‘۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’بحرین کے ساتھ تمام شعبوں میں برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں،ہماری توجہ بحرین اور خطےکےممالک کے ساتھ معاشی، تجارتی تعاون بڑھانے پر مرکوز ہے، نیاپاکستان معاشی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر خود کو پیش کرتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت کاروبار اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع میسر ہیں،بحرین کو بھی اس منصوبے میں شمولیت کی پیش کش کرتے ہیں۔

بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی، میزبان نے پاکستانی وفد کو خوش آمدید کہا جس پر شاہ محمود قریشی نے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان،بحرین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بحرینی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مؤقف پھر سے دہرایا۔

بحرینی وزیرخارجہ نے بحرین کی تعمیروترقی میں پاکستانی کمیونٹی کےکردارکی تعریف کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں