پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وبا کے دوران وزن گھٹانے میں کس ملک کے لوگ بازی لے گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا وبا کے دوران گزشتہ سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں سخت لاک ڈاؤن کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوئے تو گھر بیٹھے بیٹھے ان کے وزن میں اضافہ ہوگیا لیکن کچھ ملک ایسے بھی ہیں جہاں لوگوں نے اس کا فائدہ اٹھایا اور اپنا وزن کم کرلیا۔

ایک سروے کے مطابق دنیا کے تقریباً ہر ملک اس "بحران” کا سامنا کرنا پڑا لیکن کچھ ملک ایسے تھے جہاں لوگوں نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا وزن کم کرنے کا عظیم کارنامہ بھی سر انجام دیا۔

مارکیٹ ریسرچ فرم ‘اپسوس’ نے ایک تحقیق شائع کی ہے جس کے مطابق کووِڈ-19 کی وبا کے دوران وزن کم کرنے کی سب سے زیادہ شرح ملائیشیا کے عوام میں پائی گئی۔

- Advertisement -

اس تحقیق میں 30 ممالک کے 22 ہزار سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا اور اس کا مقصد وبا کے دوران خوراک اور اس کے صحت پر پڑنے والے اثرات جاننا تھا۔

سروے میں ملائیشیا کے علاوہ اٹلی، امریکا، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، بھارت، ترکی، جاپان،جرمنی، جنوبی افریقہ، چین، روس، سعودی عرب اور فرانس کے 16 سے 74 سال کی عمر کے افراد شامل تھے۔

سروے میں شامل تقریباً 75 فیصد افراد نے کہا کہ وبا کے آغاز کے بعد ان کے وزن، ورزش اور سگریٹ نوشی کی عادت میں نمایاں تبدیلیاں آئیں۔

زیادہ تر ممالک کے لوگوں نے کہا کہ اس دوران ان کا وزن بڑھا، سوائے ملائیشیا، ہانگ کانگ اور چین کے کہ جہاں وزن بڑھنے کی شرح کم رہی۔

ان ممالک میں ملائیشیا سب سے آگے رہا کہ جہاں 36 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ کووِڈ-19 کی وبا کے دوران اُن کا وزن کم ہوا ہے۔ ملائیشیا کے بعد پیرو 28 فیصد اور جنوبی افریقہ 26 فیصد کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے جبکہ صرف 24 فیصد سنگاپوری باشندوں نے کہا کہ وبا کے دوران ان کا وزن کم ہوا ہے۔

گو کہ کووِڈ-19 کی وبا نے لوگوں کو اپنی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا کیا اور وہ اس کی پروا کرنے لگے۔

سگریٹ پینے والے کئی لوگوں نے تمباکو نوشی چھوڑ دی۔ بھارت میں یہ شرح سب سے زیادہ رہی کہ جہاں 12 فیصد افراد نے سگریٹ چھوڑی، جس کے بعد جنوبی افریقہ اور ملائیشیا 8، 8 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ساتھ ہی کئی لوگوں نے کووِڈ-19 کے خطرات کو گھٹانے کے لیے باقاعدگی بھی ورزش شروع کی۔ ملائیشیا میں ورزش کووِڈ-19 کی وجہ سے نہیں بلکہ وزن کم کرنے کے لیے اختیار کی گئی۔

علاوہ ازیں جس چیز نے وزن کم کرنے میں ملائیشیا کے عوام کو سب سے زیادہ مدد دی، وہ چینی کا استعمال گھٹانا ہے، 72 فیصد ملائیشیا کے باشندوں نے کہا کہ انہوں نے صحت بخش طرز زندگی اپنانے کے لیے اپنا چینی کا استعمال کم کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں