جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

لاہور: بچیوں کے گمشدہ ہونے کا واقعہ، پولیس نے لوکیشن ٹریس کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

:

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے چار بچیوں کے گمشدہ ہونے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے بچیوں کی لوکیشن ٹریس کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں 4 بچیوں کے گمشدہ ہونے سے متعلق ابتدائی تحقیقات سامنے آگئیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک بچی کے پاس موبائل فون موجود ہے، بچیوں کی لوکیشن جوہر ٹاؤن آرہی ہے، جلد بچیوں تک پہنچ جائیں گے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق مالک مکان اور کرایہ داروں کی بچیاں چار دن قبل لاپتا ہوئیں، بچیوں میں 10 سالہ انعم، 11 سالہ کنزہ، 8 سالہ عائزہ اور 14 سالہ ثمرین شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکیاں میٹرو ٹرین سیر کے لیے نکلیں تھیں محلہ دار عمر رابطے میں تھا، چاروں لڑکیاں گلشن راوی کے قریب اتریں اور رکشہ کیا، رکشہ ڈرائیور نے بچیوں کو ای ایم ای سوسائٹی کے قریب اتارا تھا۔

یہ پڑھیں: لاہور میں 4 بچیوں کے اغوا کا معاملہ، رکشہ ڈرائیور گرفتار

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور ارسلان اور محلہ دار عمر کو حراست میں لیا ہے، عمر چاروں بچیوں کو ہنجروال چھوڑ کر اپنے گھر چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ہنجروال کےعلاقے سے 4روز قبل 4 بچیوں کے مبینہ اغوا کے واقعے پر پولیس نے رکشہ ڈرائیور ارسلان کو حراست میں لیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور 30جولائی کورات 12بجےتک بچیوں کیساتھ تھا۔

رکشہ ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ رات پونے 12 بجے بچیوں کو ای ایم ای سوسائٹی کے قریب اتارا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے ہنجروال سے 4 لڑکیو ں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور لڑکیوں کی جلد بازیابی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس لڑکیوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر ضروری اقدام کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں