کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ والدین میرے لیے بہتر رشتے کی تلاش میں ہیں۔
گزشتہ برس لاک ڈاؤن میں خاموشی سے نکاح کرنے والی نمرہ خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنے نکاح کے ختم ہونے سے متعلق کوئی بات نہیں کی لیکن میزبان کے اصرار انہوں نے بتایا کہ والدین ان کے لیے رشتہ تلاش کررہے ہیں۔
نمرہ خان کا کہنا تھا کہ ’والدین ان کے لیے رشتہ دیکھ رہے ہیں اور اب بس انہیں سب کی دعائیں چاہئیں۔‘
واضح رہے کہ خاموشی سے نکاح کے بعد نمرہ خان خان کی شوہر سے طلاق کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں تاہم انہوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی لیکن اب ان کا یہ بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ اب ان کی طلاق ہوچکی ہے۔
،مزید پڑھیں: اداکارہ نمرہ خان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اداکارہ نمرہ خان 26 جون 1991 کو پیدا ہوئیں، انہوں نے بہت کم وقت میں ہی اپنی باصلاحیت اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔
انہوں نے 2013 میں پی ٹی وی کے ڈرامے ’خواب تعبیر‘ سے کیریئر کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
29 سالہ نمرہ پاکستانی فلم ’سایہ خدائے ذوالجلال‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔