جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حیدرآباد: دریائے سندھ میں ڈوب کر 4 نوجوان جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد کے علاقے کوہسار کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے چار نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے کوہسار کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے چار نوجوان ڈوب گئے، پولیس اور مقامی افراد نے 12 گھنٹے کی کوشش کے بعد لاشیں نکال لیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے شاہ بھٹائی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے لطیف آباد 12 نمبر کے رہائشی ہیں جن کی شناخت 19 سالہ متین ضیا، 15 سالہ اویس خالد اور دو سگے بھائیوں کی شناخت 16 سالہ حمزہ اور 14 سالہ عمیر سلطان کے نام سے ہوئی ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچے بغیر بتائے گھر سے نکلے تھے ساری رات ڈھونڈنے پر بچے نہ ملے اور صبح دریا سے ان کی لاشیں ملیں۔

واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے، علاقہ مکينوں کا کہنا ہے حکومت ايسے مقامات پر حفاظتی انتظامات يقينی بنائے تاکہ قيمتی جانوں کا ضياع نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں: ٹھٹھہ، دریائے سندھ میں ڈوب کر 7 بچے جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب دریائے سندھ میں ڈوب کر 7 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گاؤں دائم کے رہائشی بچے دریائے سندھ میں نہا رہے تھے، جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں