جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شادی میں وزیر کے بھائی کو قتل کیوں کیا؟ ملزم کا سنسنی خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ سے اسد کھوکھر کے بھائی بشیر کھوکھر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی دوسرے شخص کی شناخت عمر مظہر کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کا نام ناظم ہے، ملزم مانا والا کا رہائشی ہے، گرفتار ملزم ناظم نے ابتدائی بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ چچا کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے بشیر کھوکھر کو قتل کیا، میرے چچا کو کچھ عرصہ قبل قتل کیا گیا تھا، بشیر کھوکھر چچا کے قتل میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، نامزد وزیر اسد کھوکھر کے بھائی جاں بحق

واضح رہے کہ صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بشیر کھوکھر جاں بحق ہوگئے تھے۔

شادی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے، تقریب میں صوبائی وزرا سمیت اہم شخصیات بھی شریک تھیں، شہباز گل نے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ حملہ آوروں نے وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے بالکل قریب آ کر فائرنگ کی تھی، جس پر وزیر اعلیٰ کی سیکیورٹی نے حملہ آور کو پکڑا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی آئی جی سے رپورٹ طلب کر کے تحقیقات کا حکم دیا تھا، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق بھی جامع انکوائری کی جائے، اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے مزید کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں