تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب کا قیمتی باز فروخت، قیمت سُن کر آپ حیران رہ جائیں‌ گے

ریاض: سعودی عرب میں ہونے والی نیلامی کے دوران نایاب نسل کے باز 1 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد قیمت میں فروخت ہوا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والی بازوں کی بین الاقوامی بولی کے دوران نایاب نسل کے باز کو ایک خریدار نے 2 لاکھ 70 ہزار ریال میں خریدا، یہ رقم پاکستانی کرنسی کے حساب سے 1 کروڑ 18 لاکھ 33 ہزار 876 روپے کے قریب بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاض کے شمالی علاقے ملھم میں بولی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نایاب نسل کے بازوں کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

العرادی فارم میں پلنے والے اس باز کو مشرق وسطیٰ کا مہنگا ترین باز قرار دیا گیا ہے، جس کی لمبائی اور چوڑائی 17 ، 17 انچ جبکہ وزن 1 ہزار ایک سو پانچ کلوگرام ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ‘باز کی عالمی نیلامی’ کب اور کہاں ہوگی؟

نیلامی کے دوران مقامی شہری اور تاجر متعب منیر العیافی نے اس کی سب سے زیادہ قیمت لگائی، جس کے بعد انہیں باز کا مالک قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خوبصورت ترین باز کے مالک کو تین لاکھ ریال کا انعقاد دیا جائے گا جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والے کو بالترتیب 2 اور ایک لاکھ ریال بطور رقم تحفے کے طور پر دی جائے گی۔

خریدار متعب منیر العیافی نے بتایا کہ ’باز پالنے کا شوق مجھے آباؤ اجداد سے ملا، ہم بازوں کی مدد سے شکار کرتے ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’باز پالنے کے علاوہ گھڑ سواری اور مہنگے ترین گھوڑے پالنے کا بھی شوق ہے‘۔

Comments

- Advertisement -