جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اے لیول اور ووکیشنل بی ٹیک کے نتائج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: اے لیول اور ووکیشنل بی ٹیک کے نتائئج کا اعلان کردیا گیا جس میں متعدد طلبا نے اے گریڈز حاصل کیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اے لیول اور ووکیشنل بی ٹیک کے نتائج میں اے گریڈز کی بہار آگئی، اے لیول میں ریکارڈ 44 اعشاریہ 8 فیصد طلبا نے اے اسٹار یا اے گریڈ حاصل کیے۔

انگلینڈ، ویلز اور ناردرن آئرلینڈ کے طلبا کا اے لیول اور اسکاٹ لینڈ میں ہائر اینڈ نیشنل کا نتیجہ آگیا۔

انگلیںڈ، ویلز اور ناردرن آئرلینڈ میں طالبات نے پہلی بار زیادہ اے اسٹار گریڈ حاصل کیے، ملک بھر میں مجموعی طور پر ہر پانچ میں سے دو طلبہ نے اے یا اے اسٹار گریڈ حاصل کیے۔

گزشتہ برس اے اور اسٹار گریڈ لینے والے طلبہ کی شرح 38.5 فیصد تھی۔

مسلسل دوسرے برس کورونا وبا کے سبب طلبا امتحانات نہیں دے سکے تھے، اساتذہ نے طلبا کی تعلیمی قابلیت کا اندازہ لگا کر گریڈز کا تعین کیا۔

رواں برس طلبا کی ریکارڈ تعداد یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے رجوع کرے گی، اے گریڈ پاس کرنے والے چار لاکھ طلبا کو یونیورسٹی میں ’فرسٹ چوائس‘ مل جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں