تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’افغانوں کا قتل عام اور افغانستان کو تباہ کرنا بند کریں‘

کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے عالمی حکمرانوں کے نام پیغام شیئر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’افغانوں کا قتل عام اور افغانستان کو تباہ کرنا بند کریں۔

افغان کرکٹر نے لکھا کہ ’میرا ملک انتشار کا شکار ہے یہاں ہر روز ہزاروں معصوم لوگ شہید ہوتے ہیں ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔‘

راشد خان نے کہا کہ ’لوگوں کے گھر اور املاک کو تباہ کیا جارہا ہے، ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے، ہمیں انتشار میں مت چھوڑیں، ہم امن چاہتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان اور فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ طالبان نے کئی صوبوں پر قبضہ بھی کرلیا ہے۔

طالبان نے چار روز میں ساتویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرلیا، جن میں فراہ، ایبک، قندوز، سرپل، تالقان، شبرغن اور زرنج شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گورنر آفس، این ڈی ایس، پولیس ہیڈ کوارٹرز، انٹیلی جنس اور کمانڈ پوسٹیں، ایئرپورٹ سب طالبان کے کنٹرول میں چلے گئے۔

Comments

- Advertisement -