جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سندھ کا پانی مزید 15 فیصد کم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا) نے سندھ کو ملنے والے پانی میں مزید کمی کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ارسانے سندھ کو ملنے والے پانی کے کوٹے کو مزید 15 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا۔

ارسا کی جانب سے سندھ حکومت کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ’پانی کی کمی کے باعث واٹرا کارڈ کے تحت پانی کم کیا جارا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب محکمہ آبپاشی سندھ نے ارسا کی جانب سے موصول ہونے والے خط کی تصدیق کرتے ہوئے فیصلے کر مسترد کردیا۔

صوبائی وزیر برائے آبپاشی جان خان شورو نے کہا کہ ’کوٹری بیراج ملک کا آخری بیراج ہے، جہاں پانی آتے ہی کم ہوجاتا ہے،ارساکےفیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کرسکتے‘۔

مزید پڑھیں: ارسا اجلاس: سندھ حکومت کا اپنے نمائندے پر تشدد کا دعویٰ

اُن کا کہنا تھا کہ ’کل محکمہ آبپاشی کی طرف ارسا کو جوابی خط لکھاجائے گا، جس میں ہم اپنے تحفظات اور قلت کے حوالے سے آگاہ کریں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کا پنجاب اور خیبرپختون خواہ سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ارسا نے سندھ کو ملنے والے پانی میں کمی کی ہے، جس پر سندھ حکومت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ بلوچستان حکومت نے بھی سندھ حکومت پر پانی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں