ریاض: سعودی عرب کے شہر ریاض میں تحفظ ماحولیات و جنگلی حیات فورس نے سڑک کنارے بندھے شیر کو قابو کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ادارہ تحفظ ماحولیات و جنگلی حیات کے ترجمان میجر رائد المالکی کا کہنا ہے کہ ریاض کے ایک علاقے میں کسی نے شیر کو ٹریفک کھمبے سے باندھ رکھا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی خصوصی ٹیم نے رہائشیوں کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے شیر کو قابو کرلیا۔
ترجمان نے کہا کہ تفتیش جاری ہے کہ آخر کس نے شیر کو کھمبے سے باندھ دیا تھا، مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بعد ورود بلاغ.. المركز الوطني لتنمية الحياة الفطرية في #السعودية يتعامل مع "أسد" كان مقيداً في عمود إشارة تحذيرية في أحد أحياء #الرياض وينقله إلى مركز الإيواء التابع له بالتعاون مع القوات الخاصة للأمن البيئي pic.twitter.com/gTacWOJrcX
— الموجز السعودي (@saudistuff) August 12, 2021
ترجمان ادارہ تحفظ ماحولیات و جنگلی حیات کا کہنا تھا کہ قوانین کے مطابق نایاب نسل کے جانوروں کے علاوہ خونخوار جانور پالنا یا ان کی خریدو فروخت کرنا جرم ہے، اس پر دس سال تک قید اور تیس ملین ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔