تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پنجاب حکومت کے تمام ترجمانوں کو فارغ کردیا گیا

لاہور: پنجاب حکومت کے تمام ترجمانوں کو فارغ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان پنجاب حکومت کے واحد ترجمان ہوں گے، پہلے سے کام کرنے والے تمام ترجمانوں کے نوٹیفکیشن منسوخ کردئیے گئے۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے، ان کے پاس جیل خانہ جات کا بھی چارج رہے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ترجمان حکومت پنجاب کی ذمہ داری پر اعلیٰ قیادت کامشکور ہوں، وزیراعظم اوروزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

مزید پڑھیں: فیاض الحسن چوہان حکومت پنجاب کے ترجمان مقرر

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی کامیابیاں عوام کےسامنےلانامیرابنیادی ایجنڈاہے، بزدارحکومت کیخلاف اپوزیشن کی سازشوں کوبےنقاب کریں گے۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان اس سے قبل وزیر اطلاعات پنجاب رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -