تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

قومی کرکٹرز بھی یوم آزادی پر پُرجوش

ملک کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر جہاں سیاسی و سماجی شخصیات نے قوم کو مبارک باد پیش کی، وہیں قومی کرکٹرز نے بھی مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکیں دیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں قومی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدا کرے کے میری ارض پاک پہ اترے وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے بیٹے عبداللہ کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ میرا پرجوش لڑکا، ماشا اللہ، جشن آزادی مبارک ہو، پاکستان زندہ باد۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ ملی نغمہ ’پاکستان زندہ باد‘ گنگنا رہے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بھی قومی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔

محمد رضوان نے لکھا کہ ’خوشحال مستقبل کے یقین اور امید کے ساتھ اس پرچم کا احترام کریں اور اپنی کوششوں سے اس پرچم پر فخر کرنے کی کوشش کریں۔‘

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی اور لکھا کہ ’پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا یومِ آزادی کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہنا ہے کہ ان کی پاکستان سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر کو پاکستان اور کشمیر کے جھنڈوں سے سجاتے، پرچم ہاتھ میں تھامے لہراتے اور پاکستان کا نعرہ لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -