تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کے لیے خوشخبری

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر تارکین وطن کے اقامہ، خروج و عودہ اور وزٹ ویزوں میں توسیع کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے تارکین وطن کے اقامہ، خروج و عودۃ اور وزٹ ویزوں میں 30 ستمبر 2021 تک خودکار نظام کے تحت مفت توسیع کردی۔

اقامہ، خروج و عودہ اور وزٹ ویزوں میں توسیع ان ممالک کے تارکین کے لیے کی گئی ہے جہاں سے مملکت آنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے سعودی پالیسی کے مطابق اقاموں اور ویزوں میں توسیع سے متعلق ہدایات دی ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اقاموں اور ویزوں میں توسیع دفاتر سے رجوع کیے بغیر خود کار طریقے سے کی جارہی ہے، نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے طریقہ کار کے مطابق توسیع کا عمل جاری ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کورونا ایس او پیز کی حکمت عملی پر کارفرما ہے۔

محکمہ پاسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری پالیسی یہ ہے کہ اقتصادی و مالیاتی نقصانات سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو جس حد تک بچایا جاسکتا ہے بچایا جائے۔

Comments

- Advertisement -