جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ریاضی کی مساوات نے لوگوں کو سر پکڑنے پر مجبور کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاضی کے کئی سوالات سوشل میڈیا پر شیئر کیے جاتے ہیں جنہیں حل کرنے میں صارفین دلچسپی لیتے ہیں ایسا ہی ایک سوال سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس کا جواب اکثر لوگوں نے غلط دیا۔

ریاضی کی یہ آسان سی مساوات ( 8 ÷ 2 (2+2) = ؟) ٹویٹر پر پہلے بھی شیئر کی جاچکی ہے، اگرچہ شیئر کی جانے والے مساوات بظاہر آسان سی ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین اسے دو مختلف طریقوں سے حل کرکے اس کے دو مختلف جوابات دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس مساوات کے مختلف جوابات 16 یا 1 کو قرار دیتے رہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے اسی مساوات کے دو مختلف کیلکولیٹر پر دو مختلف جوابات کو شیئر کیا گیا۔

اس مساوات کا جواب ’’1‘‘ دینے والے صارفین کا کہنا تھا کہ پہلے بریکیٹس حل ہوں گے، اس کے بعد ضرب دیا جائے گا اور اس کے بعد تقسیم، اس طرح سوال کا جواب ایک ہوگا۔

تاہم ریاضی کے اصولوں کے مطابق اس مساوات کا درست جواب 16 ہے جس کے تحت پہلے بریکٹ کےاعداد (2+2=4)کو جمع کرنے کے بعد بریکٹ کے باہر8/2 موجود نمبرز کو حل کیا جائے گا اور اس طریقے کے تحت مساوات کا جواب16 حاصل ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں