تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

گریٹر اقبال پارک میں مزید 2 خواتین سے دست درازی کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور: گریٹر اقبال پارک میں 14 اگست کے روز مختلف خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے تیسرے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 14 اگست کے روز مزید 2 خواتین سے دست درازی کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

ویڈیو میں سیکڑوں افراد 2 خواتین کو ہراساں، دست درازی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کو بچانے کے لیے کچھ نوجوان کہتے رہے کہ پولیس آگئی ہے بھاگو جبکہ ایک خاتون نے چھڑی سے نوجوانوں کو مارا اور خود کو بچایا۔

مزید پڑھیں: مینار پاکستان واقعہ: متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات

یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود خاتون عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس نے 3 روز بعد مقدمہ درج کیا تھا۔

گزشتہ رات گئے لاہور پولیس نے راوی روڈ، بادامی باغ، لاری اڈا اور شفیق آباد کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں بھی کی ہیں اور 15 افراد کو حراست میں لے کر تھانہ لاری اڈا منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے زیر حراست افراد کے موبائل نمبرز کی 14 اگست کی لوکیشن ٹریس کی جائے گی اور زیر حراست افراد کو ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان سے میچ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -