جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پولیس کا عائشہ کے دوست کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جشن آزادی کے روز گریٹر اقبال پارک میں پیش آئے واقعے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے دوست ریمبو کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریمبو اور عائشہ مل کر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر ریمبو عائشہ کو مینار پاکستان پر لے کر گیا تھا، واقعے کے بعد ریمبو اپنے فون سے مختلف لوگوں سے بات کراتا رہا، عائشہ کے اہلخانہ بھی ریمبو کے سخت خلاف تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ریمبو کچھ عرصہ سے عائشہ کے گھر پر مقیم تھا، عائشہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ریمبو چلاتا ہے، دونوں نے واقعے کی رات سڑک پر گزاری۔

مزید پڑھیں: مینار پاکستان واقعہ: متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات

عائشہ تمام شوبز سرگرمیاں ریمبو کے مشورے سے کرتی ہے، ریمبو نے ٹک ٹاکر عائشہ سے کچھ عرصہ سے گلوکاری بھی کرارہا ہے، بطور گلوکارہ عائشہ کی آواز میں گیت بھی سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود خاتون عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس نے 3 روز بعد مقدمہ درج کیا تھا۔

گزشتہ رات گئے لاہور پولیس نے راوی روڈ، بادامی باغ، لاری اڈا اور شفیق آباد کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں بھی کی ہیں اور 15 افراد کو حراست میں لے کر تھانہ لاری اڈا منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے زیر حراست افراد کے موبائل نمبرز کی 14 اگست کی لوکیشن ٹریس کی جائے گی اور زیر حراست افراد کو ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان سے میچ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں