تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

رکشے میں خواتین سے بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

لاہور: جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 14 اگست کے روز گریٹر اقبال پارک سے متعلق ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اوباش نوجوان رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل سے اتر کر رکشے میں سوار ہوگیا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی۔

رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جوتا اٹھا لیا، خواتین کے ساتھ رکشے میں بچہ بھی سوار تھا۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی شرمناک حرکت کرنے والا بچ کر نہیں جائے گا، اس قسم کے شیطان اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں ضرور آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوٹیج میں نظر آنے والا ملزم کسی بھی صورت نہیں بچ سکے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک واقعے میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، واقعے کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کی گئی ہیں، کچھ لوگوں کا تعلق کے پی، جنوبی پنجاب کے اضلاع سے تھا وہ لاہور سے بھاگ گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -