دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے میٹرو ٹرین کے اوقات کار میں دو گھنٹوں کا اضافہ کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دبئی میٹرو کے اوقات کار میں 20 اور 27 اگست کے لیے دو گھنٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اوقات میں اضافے کا مقصد دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان دنوں کے لیے ریڈ لائن اور گرین صبح 10 بجے سے رات 3 بجے تک چلیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اعلان کا مقصد دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان دو ویک اینڈز کے دوران بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے کیونکہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان دونوں دنوں میں مسافروں کے رش کی توقع ہے۔
علاوہ ازیں مسافر دو بڑے بیگ اور ایک چھوٹا ہینڈ بیگ لے کر میٹرو میں سفر کرسکیں گے۔
For all passengers arriving at Dubai International Airport, #DubaiMetro will operate for 2 extra hours on Friday, August 20th from 10 AM until 3 AM (next day), and August 27th from 10 AM until 3 AM (next day) for your comfort. pic.twitter.com/IWCipVvU9u
— RTA (@rta_dubai) August 19, 2021