اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

محمد حفیظ لندن ایئرپورٹ پر پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ لندن ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور سے لندن فلائٹ میں تاخیرپر ویسٹ انڈیز کے لیے پرواز مس ہوئی، لاہور سے نجی ایئرلائن کے ساتھ سفر کا تجربہ انتہائی برا رہا ہے۔

محمد حفیظ نے لکھا کہ ’لندن سے کنکٹنگ فلائٹ تاخیر کا شکار اور کینسل ہورہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر کوئی ہوٹل کی سہولت میسر نہیں ہے، ایئرپورٹ پر 9 بجے کے بعد لاؤنج کی سہولیات بھی بند ہوجاتی ہیں۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ گزشتہ روز لاہور سے براستہ لندن ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوئے تھے، وہ ویسٹ انڈیز میں کیریبین لیگ کھلیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یاسر شاہ اور کرکٹر آصف علی کا بھی کیریبین پریمیئر لیگ سے معاہدہ ہوا تھا۔

آصف علی کو جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وین ڈر ڈوسان کی جگہ شامل کیا گیا ہے، آصف علی ان دنوں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

قومی کرکٹر شعیب ملک، اعظم خان سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی سی پی ایل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں