اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

کمسن بچی موذی مرض میں مبتلا، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آبا: کمسن بچی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی، بچی کے والدین نے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی رہائشی کمسن بچی عروج ذرین ولد ذاکر اللہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی، ننھی عروج اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج ہے۔

کمسن بچی کے کینسر سے جنگ لڑنے میں مصروف ہے، عروج کے 6 کیمو ہوچکے ہیں جبکہ 8 کیمو اور ہونے ہیں۔

عروج کو اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے لیکن والدین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی گئی ہے وہ اس کے علاج معالجے میں مدد کریں۔

کینسر کیا ہے؟

کینسر سے مراد ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسمانی خلیے بے قابو ہو کر تقسیم ہونے لگتے ہیں اور پھر یہی خلیے نارمل خلیوں کو بھی تباہ کر کے پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں۔ ہمارے جسم کا گروتھ کنٹرول کرنے والا نظام خراب ہو جاتا ہے اور اس طرح پرانے عمر رسیدہ سیلز اپنے متعین وقت پر ختم نہیں ہو پاتے اور نئے بننے والے سیلز بھی بلا ضرورت بنتے رہتے ہیں۔ یہ سیلز بے قابو ہو کر ایک گچھے کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جسے ٹیومر کہتے ہیں۔

کینسر کی بنیادی خصوصیات

کینسر سیلز میں مندرجہ ذیل خصوصیات متعلقہ جینز میں میوٹیشنز کی وجہ سے پائی جاتی ہیں۔
خود ساختہ گروتھ سگنلز
گروتھ کو روکنے والے سگنلز سے غیر حساسیت
سیل ڈیتھ سے ارتفاع
بے قابو گروتھ
نئی خون کی نالیاں بننے کے عمل کا مستقل ہو جانا
مختلف آرگن اور سطحوں کو کراس کرنا اور جسم میں پھیلنے کی خاصیت

کینسر کیسے جنم لیتا ہے؟

کینسر ایک جینیاتی مسئلہ ہے جو کہ یا تو وراثتی انتقال سے جنم لیتا ہے یا ایسے عوامل سرزد ہوتے ہیں جن سے ہمارے جسم کا گروتھ کو قابو کرنے والا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ یہ زندگی میں کسی بھی وقت ہمارے ڈی این اے میں نقائص کی وجہ سے ہو سکتا ہے اور یہ خرابیاں مختلف ماحولیاتی عناصر جیسا کہ یو۔وی ریڈی ایشنز، سموکنگ، وائرسز، کیمیکلز یا ریڈیوایکٹو اشیاء سے تا دیر رابطے کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ عام حالات میں ہمارے ڈی این اے میں ٹیومر سپریسر جینز پائے جاتے ہیں جو کہ کینسر ہونے سے تحفظ فراہم کرتے ہیں مگر ان جینز میں میوٹیشنز کی وجہ سے کینسر جنم لیتا ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں