اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

راولپنڈی، مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کیس میں‌ اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت کے سول جج نے علاقے پیرودھائی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم جاری کردیا۔

سول جج نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے ساتھ پولیس افسر  اور سب انسپیکٹر کو بھی تفتیش روکنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ایک روز قبل پیرو دھائی میں مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے قاری شاہ نواز احمد کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

روالپنڈی پولیس نے بتایا تھا کہ شاہ نواز کو زیادتی کے علاوہ ایک اور مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نےزیادتی کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: مدرسے کے استاد کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

یہ بھی پڑھیں: چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

پولیس نے طالبہ سے مزاحمت کرنے کے مقدمے میں شاہ نواز احمدکو گرفتار کیا۔ ایک روز قبل ڈی ایس پی سٹی نے متاثرہ طالبہ اور اس کی والدہ سے ان کے گھر میں ملاقات کی۔

متاثرہ طالبہ کی والدہ نے ایف آئی آر میں بتایا تھا کہ مدرسے سے فون آیا آپ کی بچی بے ہوش ہوگئی ہے اسے لے جائیں، جس کے بعد بچی نے گھر پہنچ کر بتایا کہ مدرسے کے استاد شاہنواز نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ بیٹی کے مطابق استاد نے متعدد بار اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی راول نے مقدمات کی تفتیش اور براہ راست نگرانی کرررہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں