تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

شیخوپورہ، ڈکیتی واردات کے دوران مسلح افراد کی خاتون سے زیادتی

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا، متاثرہ خاندان نے پولیس پر مقدمہ درج نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو ڈاکوؤں نے ایک لڑکی کو زبادتی کا نشانہ بنایا جبکہ حاملہ خاتون سے بھی زیادتی کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون کے والد کا کہنا تھا کہ ’بھکھی پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا اور شکایت کے باوجود بھی زیادتی کی دفعات شامل نہیں کیں’۔

والد نے الزام عائد کیا پولیس نےمتاثرہ خواتین کا میڈیکل تک نہیں کروایا۔

متاثرہ اہل خانہ نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب حافظ آباد میں ویڈیوز اور تصاویر سے لڑکی کو بلیک میل کرنے کے کیس میں پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر سپراسٹور کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق حافظ آباد میں قائم سپر اسٹور کے مالک پر خواتین کو ہراساں کرنے کا ایک اور بار الزام عائد کیا گیا ہے، شکایت درج کروانے والی خواتین سپراسٹور میں ملازمت کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -