اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

طالبان کی فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن پر امریکا کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: افغان طالبان کی جانب سے فوجی انخلا کے لیے دی جانے والی 31 اگست کی ڈیڈلائن پر امریکا کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ فوجیوں اور تمام آلات کو نکالنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں لیکن پوری کوشش ہے کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلا مکمل کرلیں۔

ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، 31 اگست تک افغانستان سے فوجیوں کو نکالنے کے مشن کی ٹائم لائن میں تبدیلی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں 21 ہزار 600 افراد کو افغانستان سے نکال چکے ہیں، تمام صلاحیتوں کے ساتھ افغانستان سے انخلا جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان کا غیرملکی افواج کو انخلا میں توسیع نہ دینے کا اعلان

جان کربی نے کہا کہ یقین ہے کہ ہم رواں ماہ کے آخر تک کام مکمل کرسکتے ہیں، افغانستان سے نکالے جانے والوں کے لیے مزید بیس درکار ہوں گی۔

دوسری جانب میجر جنرل ہینک ٹیلر نے کہا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی کے لیے طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نے سی آئی اے ڈائریکٹر اور ملا عبدالغنی برادرکی ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی افواج کو 31 اگست تک مکمل انخلا کرنا ہوگا، ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد نئی حکمتِ عملی کا اعلان کریں گے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں