تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کھربوں ڈالرز کا خزانہ، دنیا نے افغانستان پر نظریں جمالیں

کابل: افغانستان میں کھربوں ڈالر کا معدنیات کا خزانہ ہے جس پر دنیا نے نظریں جمالیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کھربوں ڈالر معدنیات کے ذخائر موجود ہیں، دنیائے زیرزمین میں موجود ایسے خزانے پر دنیا نے نظریں جمالیں جسے ابھی تک کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا۔

افغانستان کی وادیوں، چٹانوں اور پہاڑوں میں کم و بیش تیس کھرب ڈالر کی معدنیات اور دھات چھپی ہیں جو آج تک کسی کے ہاتھ نہیں لگیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں لیتھیئم، تانبے، فولاد اور باکسائیٹ کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔

افغانستان کو لیتھیئم کا سعودی عرب قرار دیا جارہا ہے،جوبیٹریز، سولر پینلز، ونڈ فارمز الیکٹرانکس آلات کے لیے بنیادی دھات سمجھا جاتا ہے جبکہ تانبا پاور کیبلز کے لیے درکار اہم ترین دھات ہے جس کی قیمت دس ہزار ڈالر فی ٹن ہے۔

علاوہ ازیں افغانستان میں نایاب دھاتوں نیوہڈیمئیم، پریژیڈیمئیم اور ڈسپروژیم کے بھی وسیع تر ذخائر پائے جاتے ہیں جو آنے والے وقتوں میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے دنیا کو کلین انرجی کے لیے بڑے پیمانے پر درکار ہیں۔

افغانستان کی چٹانیں بھی جیسے نایاب پتھروں کی کانیں ہیں جہاں زمرد، یاقوت، لعل، سنگ ترمری اور لاجورد جیسے قیمتی پتھر پائے جاتے ہیں۔

افغانستان کی کانوں سے کوئلہ، لوہا کوبالٹ، سنگ مرمر اور ٹالک نکالا جاتا ہے۔

دنیا بھر کے جیولوجی اورمعدنیات کےماہرین کا ماننا ہے کہ افغانستان معدنیات کے ایسے خزانے پر بیٹھا ہے جس کا اگر صحیح وقت اور درست انداز میں استعمال کیا گیا تو ایک دہائی میں خطے کا امیر ترین ملک افغانستان ہوگا۔

Comments

- Advertisement -