تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

راشد المکتوم بلی کو بچانے والے ہیروز سے ملاقات کے خواہش مند

دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دل پزیر ویڈیو شیئر کی ہے۔

راشد المکتوم کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی ویڈیو دبئی کے علاقے ڈیرا کی ہے، جہاں کثیر منزلہ عمارت پر ایک بلی پھنس گئی تھی اور اُس کے پاس واپسی کا کوئی راستہ نہیں تھا۔

یہ بلی دوسری منزل پر پھنسی ہوئی تھی اور شیشے کی وجہ سے اوپر نہیں جاپارہی تھی۔ سڑک سے گزرنے والے ایک شہری نے بلی کو بچانے کا فیصلہ کیا۔

وقوعہ پر موجود لوگ نے ارد گرد کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اپنے طور پر اقدامات کیے تو  اسی دوران ایک رہائشی چادر لے کر آگیا، جس کو چاروں طرف سے لوگ پکڑ کر کھڑے ہوئے۔

بلی نے جب نیچے دیکھا تو شاید اُسے اپنے محفوظ رہنے کا یقین ہوا اور پھر اُس نے دوسری منزل سے نیچے چھلانگ لگائی۔ بلی سیدھی چادر میں آکر گری اور اُسے کوئی چوٹ بھی نہیں آئی۔ شہری نے بلی کو اٹھا کر پیار کیا اور پھر اُسے پانی پلا کر چھوڑ دیا۔

راشد المکتوم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے خوبصورت شہر میں ایسے رحم دل لوگ موجود ہیں، جنہیں دیکھ کر خوشی ہوئی‘۔ انہوں نے کہا کہ ان ہیروز کی نشاندہی کرنے میں ہماری مدد کریں تاکہ ہم اُن کا شکریہ ادا کرسکیں‘۔

Comments

- Advertisement -