تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افغانستان سے انخلا، پروازیں‌ کراچی میں‌ اتارنے کی منظوری

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے افغانستان سے انخلا میں مدد کی امریکی فوج اور نیٹو کی درخواست منظور کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیٹو ممالک اور امریکا نے افغانستان سے انخلا میں مدد دینے کے لیے پاکستان سے تحریری درخواست دی تھی، جس کو منظور کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے ارسال کیا جانے والا خط بیس اگست کو پاکستانی وزارتِ خارجہ کو موصول ہوا تھا، جس میں فوجی طیاروں کے ذریعے مسافروں کو ٹرانزٹ سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

امریکی حکام نے خط میں بتایاتھا کہ مسافروں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جنہیں ٹرانزٹ سہولیات فراہم کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

کیٹگریز میں امریکی سفارتکار و شہری، امریکی حکومت کے لئے افغانستان میں کام  کرنے والے مختلف ممالک اورافغان شہری شامل ہیں۔

حکومتی منظوری کے بعد کابل سے پرواز بھرنے والی یہ پروازیں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں گی، جن کے ذریعے 2 ہزار کے قریب غیر ملکیوں اور افغانی کراچی پہنچیں گے۔

خط میں بتایا گیا تھا کہ ہر جہاز میں 5 سو مسافر ہوں گے، جنہیں ایئرپورٹ پر ہی ویزہ کی فراہمی کے بعد مختص ہوٹل اوررہائش گاہوں میں ٹہرایا جائے گا۔

اس ضمن میں کمشنر کراچی نے بھی پولیس ، سیکیورٹی اداروں سمیت متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے تین ہوٹل مختص کیے گیے ہیں۔

مراسلے میں کہاگیا ہے کہ طیاروں کی لینڈنگ، ری فیولنگ، مسافروں کے لیے ٹرانسپورٹ اور فول پروف سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔ کراچی آنے والے مسافروں کی رہائش، سیکیورٹی کا بندوبست سندھ حکومت کرے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر ان طیاروں کی لینڈنگ کا آغاز چھبیس اگست سے ہو ا، جن کے ذریعے 31  اگست تک تین ہزار مسافر اسلام آبادپہنچیں گے جبکہ کم از کم آٹھ پروازوں کے مسافر 21روز تک ٹرانزٹ قیام بھی کرسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں