تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

چنیوٹ:‌ بااثر افراد کی خاتون سے مبینہ زیادتی، روکنے پر شوہر کا اغوا

چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں بااثر ملزمان نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور روکنے پر شوہر کو اغوا کرلیا۔ 

اے آر وائی نیوز کے مطابق چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں 10 روز قبل بااثر ملزمان نے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اور روکنے پر شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا کر اغوا کرلیا۔

متاثرہ خاتون نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق آگاہ کیا، اس موقع پر انہوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور جذباتی بھی ہوئیں۔

خاتون نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔

دوسری جانب چناب نگر تھانے کی پولیس کے ترجمان نے مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔

پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ تفتیش مکمل ہوتے ہی ملزمان کو جلد کٹہرے میں لاکر متاثر خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

دوسری جانب ضلعی پولیس آفیسر بلال ظفر نے خاتون سے زیادتی اور شوہر کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کی۔

ڈی پی او کو موصول ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زیادتی اور اغوا کا واقعہ خودساختہ ہونے کے شواہد ہیں، متاثرہ خاتون عزیز بی بی نے ملازمت سے نکالنے پر ملزم امجد پر الزام عائد کیا کیونکہ خاتون اور شوہر اکرم امجد کے ڈیرے پر ہی رہائش پذیر تھے۔

پولیس حکام کے مطابق وقوعہ کےدن عزیز بی بی اور اسکے شوہر کی موبائل لوکیشن سرگودھاکی ہے۔ ملزمان امجد اور دیگر ساتھیوں نے تھانے میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔

Comments

- Advertisement -